Maktaba Wahhabi

215 - 586
((إِنَّ ہٰذِہِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَیْئٍ مِنْ ہٰذَا الْبَوْلِ وَلَا الْقَذَرِ، إِنَّمَا ہِیَ لِذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالصَّلَاۃِ وَقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ)) [1] ’’یقینا یہ مساجد اس طرح پیشاب یا کسی اور گندگی کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے ذِکر، نماز اور قرآن کی قراء ت کے لیے ہیں۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم فرمایا تو اس نے پانی کا ایک ڈول لا کر اس پر انڈیل دیا۔ 15… ریاستی اور انتظامی اداروں میں تربیت و دعوت کا میدان ٭…قبیصہ بن وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَکُونُ عَلَیْکُمُ الْأُمَرَائُ یُؤَخِّرُونَ الصَّلَاۃَ، فَصَلُّوا مَعَہُمْ مَا صَلُّوا بِکُمُ الْقِبْلَۃَ)) [2] ’’تم پر ایسے اُمراء آئیں گے جو نماز کو تاخیر سے ادا کریں گے، سو ان کے ساتھ تب تک نماز پڑھتے رہو جب تک وہ تمہیں قبلے کی طرف نماز پڑھاتے رہیں۔‘‘ ٭…سیدنا عابس الغفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا: إِمَارَۃُ السُّفَہَائِ، وَکَثْرَۃُ الشُّرَطِ، وَبَیْعُ الْحُکْمِ، واسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ، وَقَطِیعَۃُ الرَّحِمِ، وَنَشْوٌ یَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِیرَ یُقَدِّمُونَ أَحَدُہُمْ لِیُغَنِّیَہُمْ وَإِنْ کَانَ أَقَلَّہُمْ فِقْہًا)) [3] ’’چھے امور سے پہلے پہلے اعمال کرنے میں جلدی کر لو: بیوقوفوں کی امارت آنے، بادشاہوں کے خاص سپاہیوں کی کثرت ہونے، فیصلوں کے سودے
Flag Counter