Maktaba Wahhabi

398 - 586
2. رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت جناب ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((عُمْرَۃٌ فِی رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّۃً ۔ أَو ۔ حَجَّۃً مَعِی)) [1] ’’رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنا (ثواب کے اعتبارسے) حج کے برابر ہوتا ہے۔ یا (فرمایا کہ) میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘ 3. گناہوں سے بالکل پاک صاف جناب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ حَجَّ فَلَمْ یَرْفُثْ وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَیَومٍ وَلَدَتْہُ أُمُّہٗ))[2] ’’جس نے حج کیا اور اس نے نہ بے ہودگی کی اور نہ ہی کوئی گناہ کیا تو وہ اس طرح (گناہوں سے پاک صاف ہو کر) واپس آتا ہے جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔‘‘ 4. مفلسی اور گناہوں کا خاتمہ جناب جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَدِیْمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فَإِنَّہُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ کَمَا یَنْفِیَ الْکِیرُ خَبَثَ الْحَدِیدِ)) [3] ’’حج اورعمرے کی پابندی کرو، کیونکہ یہ دونوں فقراورگناہوں کواس طرح ختم کردیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹّی لوہے کے میل کچیل کوختم کردیتی ہے۔‘‘ 5. استطاعت ہو تو جلد حج کریں جناب ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter