Maktaba Wahhabi

359 - 586
’’تمہارے ہاں روزے دار افطاری کریں، نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں اور فرشتے تمہارے لیے رحمت کی دعائیں کریں۔‘‘ قیام اللیل کے فضائل روزوں میں چونکہ قیام اللیل بھی ہوتا ہے، اس لیے ہمیں قیام اللیل کے فضائل سے بھی آگاہی ضرور ہونی چاہیے۔ ذیل میں مستند احادیث سے ثابت شدہ قیام اللیل کے فضائل بیان کیے جا رہے ہیں: 1… فرض نماز کے بعد افضل نماز سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَہْرُ اللّٰہِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الْفَرِیضَۃِ صَلَاۃُ اللَّیْلِ)) [1] ’’ماہِ رمضان کے بعد افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز رات (تہجد) کی نماز ہے۔‘‘ 2… جنتی بالا خانوں کے حصول کا باعث سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ فِی الجَنَّۃِ غُرَفًا تُرٰی ظُہُورُہَا مِنْ بُطُونِہَا وَبُطُونُہَا مِنْ ظُہُورِہَا)) ’’یقینا جنت میں ایک ایسے بالا خانے ہیں کہ جن کے باہر والا حصہ ان کے اندر سے دکھائی دیتا ہے اور ان کا اندر کا حصہ ان کے باہر سے دکھائی دیتا ہے۔‘‘ ایک دیہاتی کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! یہ کس کے لیے ہوں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter