Maktaba Wahhabi

555 - 586
((مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَتَمَثَّلَ لَہُ الرِّجَالُ قِیَامًا فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ)) [1] ’’جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ لوگ اس کے سامنے کھڑے رہیں تو اس کو اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے۔‘‘ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ تَفْعَلُوا کَمَا تَفْعَلُ أَہْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِہَا)) [2] ’’تم اس طرح نہ کرو جس طرح اہلِ فارس اپنے بڑے لوگوں کے ساتھ کرتے تھے۔‘‘ فارسی لوگوں کے اُمراء و عظماء اور عہدہ و منصب والے لوگ جب بیٹھے ہوتے تھے تو ان کے عام لوگ بیٹھتے نہیں تھے، بلکہ وہ ان کے سامنے کھڑے رہا کرتے تھے۔ 14. دو آدمیوں کے درمیان بلااجازت نہ بیٹھیں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ تَجْلِسُوا بَیْنَ رَجُلَیْنِ إِلاَّ بِإِذْنِہِمَا)) [3] ’’دو آدمیوں کے درمیان میں نہ بیٹھو، مگر ان کی اجازت کے ساتھ۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ یَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ یُفَرِّقَ بَیْنَ اثْنَیْنِ إِلاَّ بِإِذْنِہِمَا)) [4] ’’کسی آدمی کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان میں تفریق ڈالے، مگر ان کی اجازت کے ساتھ۔‘‘ 15. کسی کو اُٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھیں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter