Maktaba Wahhabi

294 - 586
وصیت کیجیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا عَمِلْتَ سَیِّئَۃً فَأَتْبِعْہَا حَسَنَۃً تَمْحُہَا)) ’’جب تو کوئی گناہ کر بیٹھے تو اس کے بعد نیکی کر لیا کرو، وہ اس (گناہ) کو مٹا دے گی۔‘‘ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیا ’’لااِلٰہ اِلا اللہ‘‘ پڑھنا بھی نیکی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ھِیَ أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ)) [1] ’’یہ تو تمام نیکیوں سے افضل ہے۔‘‘ 4… صدقے کی ایک صورت سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((کُلُّ تَہْلِیلَۃٍ صَدَقَۃٌ)) [2] ’’ہر تہلیل صدقہ ہے۔‘‘ تہلیل سے مراد لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ پڑھنا ہے۔ یعنی جتنا زیادہ یہ کلمہ پڑھو گے اتنا ہی زیادہ صدقے کا اجروثواب حاصل کرتے جاؤ گے۔ 5… مصائب سے نجات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَالَ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ نَفَعَتْہُ یَوْمًا مِنْ دَہْرِہٖ أَصَابَہٗ قَبْلَ ذَالِکَ مَا أَصَابَہٗ))[3]
Flag Counter