Maktaba Wahhabi

349 - 586
6. ماہِ محرم کے روزے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ اور ماہِ رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ الْمَکْتُوبَۃِ الصَّلَاۃُ فِی جَوْفِ اللَّیْلِ، وَأَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ صِیَامُ شَہْرِ اللّٰہِ الْمُحَرَّمِ)) [1] ’’فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز آدھی رات کے وقت نماز (تہجد) پڑھنا ہے اور ماہِ رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والے روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں۔‘‘ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَئِنْ بَقِیتُ إِلٰی قَابِلٍ لَأَصُومَنَّ التَّاسِعَ)) [2] ’’اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو میں نو (محرم) کا بھی لازماً روزہ رکھوں گا۔‘‘ 7. سوموار اور جمعرات کا روزہ: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَتَحَرَّی صِیَامَ الِاثْنَیْنِ وَالْخَمِیسِ۔[3] ’’یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کے روزوں کا اہتمام کیا کرتے تھے۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کا اکثر روزہ رکھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے فرمایا:
Flag Counter