Maktaba Wahhabi

459 - 586
اسی طرح فرمایا: ﴿ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [آل عمران: ۱۳۴] ’’غصے کو پی جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے، اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔‘‘ ذِکر وقربانی: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ لَنْ يَنَالَ اللّٰهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ كَذَلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [الحج: ۳۷] ’’اللہ تعالیٰ کو قربانیوں کے گوشت ہرگز نہیں پہنچتے اور نہ ہی ان کے خون، بلکہ اسے تو تمہارے دِل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح اللہ نے ان جانوروں کو تمہارا مطیع کر دیا ہے کہ تم اس کی راہنمائی کے شکریے میں اس کی بڑائیاں بیان کرو، اور احسان کرنے والوں کو (جنت کی) بشارت سنا دیجیے۔‘‘ سچائی: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (33) لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [الزمر: ۳۳، ۳۴] ’’اور جو (رسول) سچے دِین کو لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی، یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس (ہر) وہ چیز ہے جو یہ چاہیں گے، یہ احسان کرنے والوں کا بدلہ ہے۔‘‘
Flag Counter