Maktaba Wahhabi

551 - 586
7. مکمل سائے دار جگہ پر بیٹھنا چاہیے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فِی الشَّمْسِ، فَقَلَصَ عَنْہُ الظِّلُّ، وَصَارَ بَعْضُہٗ فِی الشَّمْسِ، وَبَعْضُہٗ فِی الظِّلِّ فَلْیَقُمْ)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی شخص دھوپ میں ہو تو اس سے سایہ ہٹ جائے اور اس کا کچھ حصہ دھوپ میں رہ جائے اور کچھ سائے میں ہو جائے تو اسے (وہاں سے) کھڑے ہو جانا چاہیے۔‘‘ ایک صحابئ رسول بیان کرتے ہیں کہ: أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم نَہٰی أَنْ یُجْلَسَ بَیْنَ الضِّحِّ وَالظِّلِّ، وَقالَ: ((مَجْلِسُ الشَّیْطَانِ)) [2] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز میں بیٹھنے سے منع فرمایا کہ دھوپ اور سائے کے درمیان میں بیٹھا جائے، اور فرمایا: یہ شیطان کے بیٹھنے کا انداز ہے۔‘‘ اسی طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: نَہٰی أَنْ یَقْعُدَ الرَّجُلُ بَیْنَ الظِّلِّ وَالشَّمْسِ۔[3] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھے۔‘‘ 8. راستے میں بیٹھنے سے گریز کریں سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِیَّاکُمْ وَالجُلُوسَ عَلَی الطُّرُقَاتِ)) فَقَالُوا: مَا لَنَا بُدٌّ، إِنَّمَا ہِیَ مَجَالِسُنَا نَتَحَدَّثُ فِیہَا، قَالَ: ((فَإِذَا أَبَیْتُمْ إِلَّا المَجَالِسَ،
Flag Counter