Maktaba Wahhabi

536 - 586
لے، تاکہ اس کا کوئی حصہ کسی مسلمان کو نہ لگ جائے۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَایُشِیْرُ أَحَدُکُمْ اِلیٰ أَخِیْہِ بِالسِّلَاحِ،فَاِنَّہٗ لَایَدْرِیْ لَعَلَّ الشَّیْطَانَ أَنْ یَنْزِعَ فِیْ یَدِہٖ فَیَقَعُ فِیْ حُفْرۃٍ مِنَ النَّارِ)) [1] ’’تم میں سے کوئی بھی اپنے (مسلمان)بھائی کی طرف اسلحہ سے اشارہ نہ کرے، کیونکہ اسے نہیں معلوم کہ شاید شیطان اس سے وہ اسلحہ اس کے ہاتھ میں ہی چلوا دے تووہ (اپنے مسلمان بھائی کوقتل کرنے کی سزامیں)جہنم کے گڑھے میں جاگِرے۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَشَارَ إِلٰی أَخِیہِ بِحَدِیدَۃٍ، فَإِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَلْعَنُہٗ، حَتّٰی یَدَعَہٗ وَإِنْ کَانَ أَخَاہُ لِأَبِیہِ وَأُمِّہٖ))[2] ’’جس نے اپنے بھائی کی طرف لوہے کے آلے سے اشارہ کیا تو یقینا فرشتے اس پر لعنت برساتے ہیں، جب تک کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ نہ دے، خواہ وہ اس کا حقیقی بھائی ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ 10. مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت دعا پڑھیں سیدنا ابواُسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے یہ دعا پڑھنی چاہیے: اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔ ’’اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے نکلے تو یہ دعا پڑھے:
Flag Counter