Maktaba Wahhabi

284 - 586
’’پس اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔‘‘ جو چاہے کرنے والا (یعنی مختارِ کل) صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ اللّٰهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ﴾ [الحج: ۱۴] ’’یقینا اللہ تعالیٰ جو ارادہ کر لے، اسے کر کے رہتاہے۔‘‘ نیز فرمایا: ﴿ فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ ﴾ [البروج: ۱۶] ’’وہ جو چاہتا ہے، اسے کر گزرنے والا ہے۔‘‘ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ فَمَنْ يَمْلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَنْ يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ﴾ [المائدۃ: ۱۷] ’’پس آپ کہہ دیجئے کہ اگر وہ مسیح ابن مریم اور اس کی والدہ اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو ہلاک کردینا چاہے تو کون ہے جو اللہ پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہو؟ اسی طرح فرمایا: ﴿ قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللّٰهُ وَمَنْ مَعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَنْ يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ﴾ [الملک: ۲۸] ’’آپ کہہ دیجئے: اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے، بہر صورت یہ تو بتاؤ کہ کافروں کو درد ناک عذاب سے کون بچائے گا۔‘‘
Flag Counter