Maktaba Wahhabi

457 - 586
الصَّالِحِینَ، وَأَحَبُّہَا إِلَیْہِ أَلْیَنُہَا وَأَرَقُّہَا)) [1] ’’یقینا زمین والوں میں سے اللہ کے برتن ہیں اور تمہارے رب کے برتن اس کے نیک بندوں کے دِل ہیں، اور اس کے نزدیک سب سے محبوب دِل وہ ہیں جو سب سے نرم اور خدا ترس ہوں۔‘‘ ٭…سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَوْلِیَائُ اللّٰہِ تَعَالٰی إِذَا رُؤُوا ذُکِرَ اللّٰہُ)) [2] ’’اللہ تعالیٰ کے اولیاء وہ ہوتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر اللہ کی یاد آ جائے۔‘‘ ٭…سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللّٰہِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللّٰہِ لَأَبَرَّہٗ))[3] ’’یقینا اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ کو قسم ڈال دیں تو وہ لازماً اسے پورا کرتا ہے۔‘‘ ٭…سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ وَرَائِکُمْ زَمَانَ صَبْرٍ، للمُتَمَسِّکِ فِیہِ أَجْرُ خَمْسِینَ شَہِیدًا مِنْکُمْ)) [4] ’’یقینا تمہارے بعد صبر کا زمانہ آئے گا، اس زمانے میں دِین کو تھامے رکھنے والے کے لیے تم میں سے پچاس شہیدوں کا اجر ہو گا۔‘‘
Flag Counter