Maktaba Wahhabi

446 - 586
لوگ ہیں جو ایمان لائے اورانہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔‘‘ 22. اللہ کی نصرت حاصل کرنے کا ذریعہ: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ [الروم: ۴۷] ’’اور مومنوں کی مدد کرنا ہمارے ذمے ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ ﴾ [الأنفال: ۱۹] ’’اور بے شک اللہ رب العزت مومنوں کے ساتھ ہے۔‘‘ 23. اجر کبیر اور اجرعظیم کا باعث: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ﴾ [النساء: ۱۴۶] ’’اور عنقریب اللہ جل شانہ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔‘‘ اور فرمایا:﴿ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا ﴾ [الإسراء: ۹] ’’اورخوشخبری دے دیجیے ان مومنوں کو جنہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔‘‘ 24. بے حساب اجر کا باعث: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ﴾ [فصلت: ۸]
Flag Counter