Maktaba Wahhabi

521 - 586
أَسْوَاقُہَا)) [1] ’’اللہ کی نظر میں تمام علاقوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ مسجدیں ہیں اور تمام علاقوں میں سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں۔‘‘ 3. مسجد ہر مومن کا گھر ہے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمَسْجِدُ بَیتُ کُلِّ مُؤْمِنٍ)) [2] ’’مسجد ہر مومن کا گھر ہے۔‘‘ 4. مسجد تعمیر کرنے کی فضیلت ٭…سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَنٰی لِلّٰہِ مَسْجِداً، بَنَی اللّٰہُ لَہٗ مِثْلَہٗ فِی الْجَنَّۃِ)) [3] ’’جو شخص اللہ (کی رضا) کے لیے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اسی جیسا (گھر) بنا دیتا ہے۔‘‘ ٭…سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ بَنٰی مَسْجِداً لِلّٰہِ کَمَفْحَصِ قَطَاۃٍ أَوْ أَصْغَرَ، بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتاً فِی الْجَنَّۃِ)) [4] ’’جس شخص نے اللہ تعالیٰ(کی خوشنودی)کی خاطرقطات کے گھونسلے جتنی یااس سے بھی چھوٹی مسجدبنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھربنادے گا۔‘‘ قطاۃ کبوتر کے مشابہ ایک پرندے کا نام ہے اور اس کا گھونسلا دوسرے پرندوں کے بہ نسبت چھوٹا ہوتا ہے، تو معلوم ہوا کہ لازمی نہیں ہے کہ مسجدبڑی ہی بنائی جائے تو یہ صلہ ملے
Flag Counter