Maktaba Wahhabi

479 - 586
2. حسن اخلاق کامل ترین ایمان کی علامت ہے: سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ إِیْمَانًا أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا الْمُوَطَّؤنَ أَکْنَافًا الَّذِیْنَ یَأْلَفُوْنَ وَیُؤْلَفُوْنَ وَلَاخَیْرَ فِیْمَنْ لَا یَأْلَفُ وَلاَ یُؤْلَفُ)) [1] ’’ مومنوں میں سے ایمان کے اعتبار سے کامل وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے، جو اپنے پہلوؤں کو لوگوں کے لیے جھکانے والے ہیں اورلوگوں سے محبت کرتے ہیں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہیں، اس آدمی میں بھلائی نام کی کوئی چیز نہیں جو نہ لوگوں سے محبت کرتا ہے او رنہ ہی لوگ اس سے مانوس ہوتے ہیں۔‘‘ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ إِیْمَانًا أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا، وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ)) [2] ’’ مومنوں میں سے ایمان کے اعتبار سے کامل وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے اور تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے حق میں بہتر ہیں۔‘‘ 3. حسن اخلاق روزے دار اور تہجد گزار کے برابر اجر کا ذریعہ: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ الرَّجُلَ لَیُدْرِکُ بِحُسْنِ خُلُقِہٖ دَرَجَاتِ قَائِمِ اللَّیْلِ صَائِمِ النَّہَارِ)) [3] ’’انسان اپنے اچھے اخلاق کے سبب رات کو قیام کرنے اور دن کو روزہ رکھنے والے کے درجات کو حاصل کر لیتا ہے۔‘‘
Flag Counter