Maktaba Wahhabi

598 - 586
پانچواں اصول تبلیغ ونفیر معنی و مفہوم: تبلیغ و نفیر کا معنی ہے پہنچانا، بھگانا، اثر دِکھانا اور مدد دینا۔ چنانچہ تبلیغ و نفیر کا مطلب ہوا کہ احکامِ الٰہی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے بھاگنا۔ دنیا میں اسلام کا حقیقی اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مِشنری اور منہجی احباب کو ساتھ ملانا اور ان کی مدد کرنا۔ 1۔ تبلیغ و نفیر حکمِ ربانی کی تعمیل ہے فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللّٰهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ ﴾ [المائدۃ: ۶۷] ’’اے رسول!جوکچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے (اس کی)تبلیغ کیجیے‘ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ کی رسالت ادانہیں کی اور اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے بچالے گا۔یقینا اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘ 2۔ تبلیغ و نفیر انبیاء کرام کا مشن ہے فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ﴾ [النحل: ۳۵] ’’پس رسولوں کے ذِمے صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا اور کیا ہے؟‘‘
Flag Counter