Maktaba Wahhabi

540 - 586
’’بلاشبہ صف کے دائیں جانب کھڑے ہونے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے ان کے حق میں دعائیں کرتے ہیں۔‘‘ 18. قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ لِکُلِّ شَیْئٍ سَیِّدًا، وَإِنَّ سَیِّدَ الْمَجَالِسِ قُبَالَۃُ الْقِبْلَۃِ)) [1] ’’یقینا ہر چیز کا ایک سردار ہوتا ہے اور بلاشبہ مجالس کا سردار قبلہ رُخ ہونا ہے۔‘‘ 19. حبوۃ کے انداز میں مت بیٹھیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم نَہٰی عَنِ الحُبْوَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالْإِمَامُ یَخْطُبُ۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبوۃ سے منع فرمایا ہے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو۔‘‘ حبوۃ بیٹھنے کی ایک کیفیت کا نام ہے۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ آدمی اپنے گھٹنے اکٹھے کر کے سینے سے لگا لے اور پھر ہاتھوں سے ان پر حلقہ بنا لے، یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا لپیٹ لے۔ اس طرح بیٹھنا چونکہ بے توجہی اور لاپروائی کا انداز سمجھا جاتا ہے، اس لیے اس سے منع فرمایا گیا، تاکہ خطبہ جمعہ سنتے ہوئے کسی قسم کی غفلت اور عدمِ توجہ کا اظہار نہ ہو۔ 20. ایک کے بعد دوسری نماز کا انتظار کریں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَزَالُ الْعَبْدُ فِی صَلَاۃٍ مَا کَانَ فِی مُصَلَّاہُ یَنْتَظِرُ الصَّلَاۃَ، وَتَقُولُ الْمَلَائِکَۃُ: اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَہٗ، اللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ، حَتّٰی
Flag Counter