Maktaba Wahhabi

419 - 586
حلق اور قصر اس کے بعد سر کو منڈوائیں۔ اگرچہ حلق (استرے وغیرہ سے بال بالکل صاف کرنا ) افضل ہے لیکن جس نے حج کرنا ہے اس کے لیے بہترہے کہ افضلیت حج میں حاصل کرے اور یہاں بال کٹوائے اور جس نے صرف عمرہ کرنا ہے تو وہ حلق کروائے، اس کے لیے یہی افضل ہے، اگرچہ قصر، یعنی بال کٹوانا بھی جائز ہے۔ جس نے حجِ تمتع کا ارادہ کیا تھا تو بلاشبہ اس نے پہلے عمرہ کا احرام باندھا تھا، وہ بال کٹو ا کر احرام کھول دے اور آٹھ ذوالحجہ تک تمتع کرے یعنی فائدہ حاصل کرے اور جس نے حج قِران کا احرام باندھا تھا وہ احرام نہیں کھولے گا، حتیٰ کہ دس ذوالحجہ کو کنکریاں مار لے اور جس نے حج مفر د یا حج ِافراد کا احرام باندھا تھا وہ ابھی احرام نہیں کھولے گا۔ نوٹ: … حجِ افراد میں جو طواف کرتے ہیں یہ قدوم کا ہوتا ہے اور سعی خواہ اس دن کرلیں یا پھر دس تاریخ کو کرلیں ایک ہی مرتبہ کرنی ہے جبکہ تمتع میں دونوں مرتبہ(یعنی عمرہ اور حج میں) اور قران میں بھی ایک سعی ہے۔ خواہ عمرہ میں کرلیں یا پھر اس کو مؤخر کرلیں اور دس تاریخ کو کرلیں۔ ارکان اور واجبات ِحج اب چونکہ آٹھ تاریخ کو آپ نے حج شروع کرنا ہے تو اس کے ارکان و واجبات اور ممنوعات کو سمجھ لیں ۔حج کے ارکان مندرجہ ذیل ہیں: (1) احرام احرام دراصل حج میں داخل ہونے کی دل سے نیت کرناہے۔ جب یہ نیت کرلیں تو پھر مندرجہ ذیل چیزیں کرنا ممنوع ہے: ۱: بال اور ناخن کاٹنا ۔
Flag Counter