Maktaba Wahhabi

567 - 586
بَطْنِہٖ۔[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھانوں سے منع فرمایا ہے: ایسے دستر خوان پر (بیٹھ کر کھانے ) سے منع فرمایا جس پر شراب پی جا رہی ہو۔ اور اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص منہ کے بل لیٹ کر کھائے۔‘‘ 5. کھانا گرم گرم نہ کھایا جائے سیدہ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا کے پاس جب ثرید لایا جاتا تو وہ حکم دیتیں تو اس کو ڈھانپا جاتا، یہاں تک کہ اس کا جوش اور دھواں ختم ہوجاتا۔ اور (اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما ) کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: ((ھُوَ أَعْظَمُ لِلْبَرَکَۃِ)) [2] ’’وہ (کھانا) زیادہ برکت والاہوتا ہے۔‘‘ 6. کھانا مل کر کھایا جائے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الطَّعَامِ إِلَی اللّٰہِ مَا کَثُرَتْ عَلَیْہِ الْأَیْدِیْ)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب کھانا وہ ہے جس پر ہاتھ زیادہ ہوں۔‘‘ اور وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ہم کھانا کھانے کے باوجود سیر نہیں ہوتے۔ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید کہ تم علیحدہ علیحدہ کھاتے ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہنے لگے: جی ہاں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِجْتَمِعُوْا عَلٰی طَعَامِکُمْ، وَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ، یُبَارَکْ لَکُمْ
Flag Counter