Maktaba Wahhabi

358 - 586
((ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ النُّبُوَّۃِ، تَعْجِیلُ الْإِفْطَارِ، وَتَاخِیرُ السَّحُورِ، وَوَضْعُ الْیَمِینِ عَلَی الشِّمَالِ فِی الصَّلَاۃِ)) [1] ’’تین کام نبوت کے اخلاق میں سے ہیں: جلدی افطاری کرنا، تاخیر سے سحری کرنا اور نماز میں دایاں (ہاتھ) بائیں کے اوپر رکھنا۔‘‘ ٭…سیدنا زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا کَانَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہٖ، غَیْرَ أَنَّہٗ لَا یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَیْئًا)) [2] ’’جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا تو اس کو بھی اس کے برابر اجر ملے گا، روزے دار کے اجر سے کچھ بھی کم نہیں ہو گا۔‘‘ (5) دُعا کا اہتمام: ٭…سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطاری کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: ذَہَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَائَ اللّٰہُ۔[3] ’’پیاس مٹ گئی اور انتڑیاں تَر ہو گئیں، اور اگر اللہ نے چاہا تو اجر یقینی ہو گیا۔‘‘ ٭…سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے تو وہ (آپ کی مہمان نوازی کے لیے) روٹی اور زیتون لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا اور پھر یہ دعا دی: ((أَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَکَلَ طَعَامَکُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلَائِکَۃُ)) [4]
Flag Counter