Maktaba Wahhabi

444 - 586
﴿ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ﴾ [البقرۃ: ۲۵] ’’اور ان لوگوں کوخوشخبری دے دیجیے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں۔‘‘ 17. افضل ترین عمل : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیاکہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ)) ’’اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔‘‘ عرض کیا گیا: پھر کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْجِہَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ)) ’’اللہ کی راہ میں جہاد۔‘‘ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حَجٌّ مَبْرُوْرٌ)) [1] ’’حج مقبول۔‘‘ (یعنی ایسا حج جس میں کوئی گناہ نہ کیاگیا ہو)۔ 18. عزت کا باعث: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَللّٰهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ ﴾ [المنافقین : ۸] ’’اللہ اور اس کے رسول اور تمام مومنوں کے لیے ہی عزت ہے لیکن منافق
Flag Counter