Maktaba Wahhabi

301 - 586
((مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ یَتَوَضَّأُ، فَیُسْبِغُ الْوَضُوئَ ثُمَّ یَقُولُ: أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُولُہٗ، إِلَّا فُتِحَتْ لَہٗ أَبْوَابُ الْجَنَّۃِ الثَّمَانِیَۃُ یَدْخُلُ مِنْ أَیِّہَا شَائَ))[1] ’’تم میں سے جو بھی شخص وضوء کرتا ہے اور اچھی طرح وضوء کرتا ہے، پھر وہ یہ کلمہ پڑھتا ہے: أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُولُہٗ۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دِیے جاتے ہیں، وہ ان میں سے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘ 17… دخولِ جنت کا باعث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِہٖ دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [2] ’’جس نے خلوصِ دِل کے ساتھ یہ گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ 18… وجوبِ جنت کا باعث سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ((مَنْ شَہِدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصًا وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولَ اللّٰہِ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ)) [3] ’’جس نے خلوصِ دِل کے ساتھ یہ گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یقینا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اس کے لیے جنت واجب ہو
Flag Counter