Maktaba Wahhabi

462 - 586
’’اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب دِیے، ہر ایک کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے زمانہ میں ہم نے نوح کو ہدایت کی اور ان کی اولاد میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔ اور (نیز) زکریا کو اور یحییٰ کو اور عیسیٰ کو اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے۔ اور اسماعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط کو، اور ہر ایک کو ہم نے تمام جہان والوں پر فضیلت دی۔ اور نیز ان کے کچھ باپ دادوں کو اور کچھ اولاد کو اور کچھ بھائیوں کو، اور ہم نے ان کو مقبول بنایا اور ہم نے ان کو راہِ راست کی ہدایت کی۔ یہ اللہ کی ہدایت ہی ہے جس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے اس کی ہدایت کرتا ہے اور اگر فرضاً یہ حضرات بھی شرک کرتے تو جو کچھ یہ اعمال کرتے تھے وہ سب اکارت ہو جاتے۔ یہی وہ لوگ تھے جنہیں ہم نے کتاب و حکمت اور نبوت عطا فرمائی تھی۔‘‘ 4. قوتِ فیصلہ، علم تعبیر رؤیا اور بادشاہی فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ﴾ [یوسف: ۲۲] ’’اور جب (یوسف علیہ السلام ) پختگی کی عمر کو پہنچ گئے تو ہم نے اسے قوتِ فیصلہ اور علم عطا کیا، ہم احسان کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔‘‘ عزیز ِ مصر کے نمائندے نے حضرت یوسف علیہ السلام سے کہا تھا: ﴿ نَبِّئْنَا بِتَأْوِيلِهِ إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [یوسف : ۳۶] ’’ہمیں اس خواب کی تعبیر بتلائیے، یقینا ہم آپ کو احسان کرنے والوں میں سے سمجھے ہیں۔‘‘
Flag Counter