Maktaba Wahhabi

463 - 586
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ كَذَلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَاءُ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَشَاءُ وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [یوسف: ۵۶] ’’اسی طرح ہم نے یوسف( علیہ السلام ) کے لیے اس سرزمین میں اقتدار کی راہ ہموار کی، وہ مختار تھا کہ اس میں جہاں چاہے اپنی جگہ بنائے، ہم اپنی رحمت سے جس کو چاہتے ہیں نوازتے ہیں، اور ہم احسان کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔‘‘ 5. ہر عمل کا مکمل اجر اور جزا کا حصول فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (120) وَلَا يُنْفِقُونَ نَفَقَةً صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً وَلَا يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ أَحْسَنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ [التوبۃ : ۱۲۰،۱۲۱] ’’یقینا اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا۔ اور جو کچھ چھوٹا بڑا انہوں نے خرچ کیا اور جتنے میدان ان کو طے کرنے پڑے، یہ سب بھی ان کے نام لکھا گیا ہے، تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے اچھے کاموں کا اچھے سے بدلہ دے۔‘‘ 6. آخرت میں احسان الٰہی کا حصول فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ﴾ [الرحمن: ۶۰] ’’احسان کا بدلہ تو صرف احسان ہی ہے۔‘‘ 7. روزِقیامت سایہ، چشمے، پھل، من چاہی زندگی فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter