Maktaba Wahhabi

465 - 586
’’اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا کا ثواب بھی دیا اور آخرت کے ثواب کی خوبی بھی عطا فرمائی، اور اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔‘‘ 10. اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا موجب فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ﴾ [التوبۃ: ۱۰۰] ’’اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ احسان کے ساتھ ان کے پیرو ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے۔‘‘ 11. جنت میں ہمیشہ قیام کا باعث فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَأَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوا جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [المائدۃ: ۸۵] ’’سو اللہ تعالیٰ ان کو اس کے باعث جو انہوں نے کہا، ایسے باغات سے نوازے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہی احسان کرنے والوں کا بدلہ ہے۔‘‘ 12. جنت میں دیدارِ الٰہی کا سبب فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾ [یونس : ۲۶] ’’جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور مزید بھی (بہت کچھ ہے)، اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذِلت، یہ لوگ جنت میں
Flag Counter