Maktaba Wahhabi

366 - 586
’’مسواک منہ کی صفائی کاآلہ ہے اوررب تعالیٰ کی رضامندی (کے حصول) کاذریعہ ہے۔‘‘ اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَامَ أَحَدکُمْ یُصَلِّی مِنَ اللَّیلِ فَلْیَسْتَکْ فَإِنَّ أَحَدکُمْ إِذَا قَرَأَ فِی صَلاَتِہٖ وَضَعَ مَلَکٌ فَاہُ عَلٰی فِیہِ وَلاَ یَخْرُجُ مِنْ فِیہِ شَیْئٌ إِلاَّ دَخَلَ فَمَ الْمَلَکِ))۔ [1] ’’جب تم میں سے کوئی رات کو نماز (تہجد)پڑھنے کے لیے اٹھے تواسے مسواک کرلینی چاہیے، کیونکہ جب وہ نمازمیں قرأت کرتاہے توفرشتہ اپنامنہ اس کے منہ پررکھ دیتاہے اوراس کے منہ سے جوکچھ بھی نکلتاہے وہ فرشتے کے منہ میں داخل ہوتاہے۔‘‘ 7. اُٹھ کر یہ کلمات پڑھیں سیدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رات کو سو کر اُٹھے اور وہ یہ کلمات پڑھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا و لاشریک ہے، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لائق تمام تر تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔ اللہ بہت پاک ہے اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، کسی برائی سے بچنے کی طاقت اور کسی بھلائی کے حصول کی قوت اللہ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے۔‘‘
Flag Counter