Maktaba Wahhabi

321 - 586
قبلہ رُخ ہو کر تکبیر کہنا: سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلٰوۃِ فَأَسْبِغِ الْوُضُوْئَ ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ)) [1] ’’جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو پہلے مکمل وضوء کر، پھر قبلہ رخ ہو کر اللہ اکبر کہہ۔‘‘ رفع یدین کرنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رفع یدین کرنے میں ہمیں دو طریقے ملتے ہیں: (1)… دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اُٹھانا۔ جیسا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَذْوَمَنْکِبَیْہِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَإِذَ ا کَبَّرَ لِلرُّکُوْعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ (وَلَا یَفْعَلُہُ حِیْنَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُوْدِ) وَفِی لَفْظٍ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ رَفْعَ یَدَیْہِ۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھایا کرتے تے تھے (یعنی رفع یدین کیا کرتے تھے) نماز شروع کرتے وقت اور رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت( اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے سر اٹھاتے تو اس وقت رفع یدین نہیں کرتے تھے) اور جب ایک روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کے بعد (تیسری رکعت کے لیے) اٹھتے تو اس وقت بھی رفع یدین کرتے۔‘‘ (2)… دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر اُٹھانا۔ جیساکہ سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
Flag Counter