Maktaba Wahhabi

361 - 586
5… مومن کا شرف اور عزت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((شَرَفُ الْمُؤْمِنِ صَلَاتُہٗ بِاللَّیْلِ، وَعِزُّہُ اسْتِغنَاؤُہٗ عَمَّا فِی أَیْدِی النَّاسِ)) [1] ’’مومن کاشرف اس کی رات کی نمازہے اوراس کی عزت اس چیزسے بے پرواہ ہوجاناہے جولوگوں کے ہاتھوں میں ہو۔‘‘ 6… تہجد کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُومُ مِنَ اللَّیْلِ حَتّٰی تَتَفَطَّرَ قَدَمَاہُ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: لِمَ تَصْنَعُ ہٰذَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ، وَقَدْ غَفَرَ اللّٰهُ لَکَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: ((أَفَلاَ أُحِبُّ أَنْ أَکُونَ عَبْدًا شَکُورًا)) [2] ’’اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کا اس قدر قیام کیا کرتے تھے کہ آپ کے قدم مبارک پھٹ جاتے۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اتنی مشقت کیوں اٹھاتے ہیں؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دِیے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ بننا پسند نہ کروں؟‘‘ 7… جنت میں سلامتی سے داخلہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ أَفْشُوا السَّلَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَصِلُوا
Flag Counter