Maktaba Wahhabi

246 - 586
9: مَنِ اعْتَقَدَ أَنَّ بَعْضَ النَّاسِ یَسَعُہُ الْخُرُوْجُ عَنْ شَرِیْعَۃِ مُحَمَّدٍ کَمَا وَسِعَ الْخَضِرَ الْخُرُوْجُ عَنْ شَرِیْعَۃِ مُوْسٰی علیہ السلام ۔ ’’جویہ عقیدہ رکھے کہ بعض لوگوں کو شریعت محمدیہ سے نکل جانے کی اجازت ہے جیسا کہ خضر کوشریعت موسیٰ علیہ السلام سے نکلنے کی اجازت تھی۔‘‘ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴾ [آل عمران: ۸۵] ’’اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دِین کی تلاش کرے گا تو اس سے وہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو گا۔‘‘ 10: اَلإِعْرَاضُ عَنْ دِیْنِ اللّٰہِ لاَ یَتَعَلَّمُہٗ وَلَا یَعْمَلُ بِہٖ ’’اللہ کے دین سے اعراض کرنا کہ نہ تو اسے سیکھے اور نہ ہی اس پر عمل کرے۔‘‘ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ ﴾ [السجدۃ: ۲۲] ’’اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس کو اس کے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی گئی، پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیر لیا، یقینا ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔‘‘ اسلامی اخوت کے فضائل پیچھے نواقض اسلام میں ذِکر کیے جانے والے دس اعمال میں سے کسی ایک کے بھی ارتکاب سے بندہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے لیکن اگر مسلمان ان دس امور سے بچتا ہے تو پھر وہ اپنے مسلمان بھائی سے جب محبت کرتا ہے تو اللہ کی نظر میں بڑا محبوب ہو جاتا ہے، لہٰذا
Flag Counter