Maktaba Wahhabi

374 - 586
چوتھا رکن: زکوٰۃ زکوٰۃکا لغوی معنی: لفظ زکوٰۃ تزکیۃ سے مصدر ہے جس کے چار مطالب ہے: 1. طہارت وپاکیزگی: جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا رشاد ہے: ﴿ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا﴾ [الشمس: ۹] ’’یقینا وہ کامیاب ہو گیا جس نے اس (نفس) کو پاک کیا۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا ﴾ [النور: ۲۱] ’’اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو وہ تم میں سے کسی ایک کو بھی کبھی پاک نہ کرتا۔‘‘ 2. صلاحیت اور درستگی: جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَأَرَدْنَا أَنْ يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًا مِنْهُ زَكَاةً ﴾ [الکہف: ۸۱] ’’سو ہم نے چاہا کہ انہیں ان کا پروردگار اس سے بہتر (اخلاقی) درستگی والا بچہ عنایت فرمائے۔‘‘ 3. برکت ، افزائش اور نشوونما: عربی زبان میں ’’زَکَّی الزَّرْعُ‘‘ کا مطلب ہے: ’’زَادَ وَتَکَاثَرَ‘‘ (کھیتی بڑھ گئی اور
Flag Counter