Maktaba Wahhabi

537 - 586
اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔[1] ’’اے اللہ! یقینا میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب آدمی یہ پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے: اسے مجھ سے سارے دِن کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔[2] 11. مسجد میں پہنچ کر جوتے کی صفائی دیکھ لیں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ فَلْیَنْظُرْ: فَإِنْ رَاٰی فِی نَعْلَیْہِ قَذَرًا أَوْ أَذًی فَلْیَمْسَحْہُ وَلْیُصَلِّ فِیہِمَا)) [3] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد کی طرف جائے تو اسے دیکھ لینا چاہیے کہ اگر اس کے جوتوں میں کوئی گندگی یا نجاست لگی ہو تو اسے صاف کر لے اور پھر ان میں نماز پڑھ لے۔‘‘ 12. تحیۃ المسجد اداکریں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ المَسْجِدَ، فَلاَ یَجْلِسْ حَتّٰی یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ)) [4] ’’جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ بیٹھے نہیں، یہاں تک کہ وہ دو رکعت نماز پڑھ لے۔‘‘ 13. سُترے کا اہتمام کریں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter