Maktaba Wahhabi

57 - 406
﴿ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا لَوْ كَانَ خَيْرًا مَا سَبَقُونَا إِلَيْهِ ﴾ (الأحقاف:۱۱) ’’اور جنھوں نے کفر کیا، ان لوگوں سے کہنے لگے جو ایمان لائے اگر یہ کچھ بھی بہتر ہوتا تو یہ ہم سے پہلے اس کی طرف نہ آتے۔‘‘ [آپ فرماتے ہیں :] ’’ اہل سنت والجماعت کہتے ہیں :’’ہر وہ قول و فعل جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت نہ ہو وہ بدعت ہے۔ اس لیے کہ اگر اس میں کوئی خیر و برکت ہوتی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ضرور اس کی طرف سبقت لے جاتے۔اس لیے کہ خیر و بھلائی کا کوئی کام ایسا باقی نہیں رہا جس کی طرف وہ سبقت نہ لے گئے ہوں ۔‘‘ [1] امت پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے یہ دس بڑے حقوق ہیں جن میں اہل سنت والجماعت کا عقیدہ بھی اجمالی طور پر بیان کردیا گیاہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں راہ حق پر قائم رکھے اور ان مقدس جماعت کی اتباع اور ان کے دفاع کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ ٭٭٭
Flag Counter