Maktaba Wahhabi

30 - 406
یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شرف دیدار ؛ جن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ شرف نصیب ہوا؛ یہ صرف دیدار تک ہی محدود نہیں تھا؛کیونکہ بہت سارے کفار اور منافقین نے بھی تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور کے زیارت کی تھی؛ لیکن صحابہ وہ لوگ بنے جنہوں نے ایمان لاتے ہوئے اطاعت و محبت کے ساتھ آپ کو دیکھا؛ اور پھر اپنی دوستی اور دشمنی کامعیار آپ کی محبت کو بنا لیا۔ اس بنا پر یہ لوگ اس بات کے مستحق تھے کہ اس شرف گراں مایہ سے انہیں باریاب کیا جائے اور ایسے ہوتا بھی کیوں نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات اور دیدار میں وہ خیر و برکت اور نور ہے جس کا انکار صرف وہی انسان کرسکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نور بصیرت سے محروم کردیا ہو۔[1]
Flag Counter