Maktaba Wahhabi

188 - 406
خصوصاً جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّٰهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا﴾[ التوبۃ: ۴۰] تو یہ نصرت اس صورت میں نہیں ہو سکتی تھی کہ آپ اکیلے دشمن کے ہمراہ ہوں ۔ یہ تو اسی وقت ممکن تھی جب آپ کا دوست آپ کے ساتھ ہو اور دشمن سے بچ جائیں ۔ ٭ان کا یہ کہنا کہ (ثَانِیَ اثْنَیْنِ) یہ ’’اَخْرَجَہٗ‘‘ میں واقع ضمیر سے حال ہے۔ مطلب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں نکالا جب آپ ثانی اثنین، یعنی دو میں سے دوسرے تھے اور حضرت ابوبکر ان دو میں سے ایک تھے۔ یہ دونوں حضرات اکٹھے نکلے۔ پس یہ بات ممتنع ہے کہ دو میں سے دوسرا نکلے اور پہلا ایک ساتھ نہ ہو۔ اس لیے کہ اگر آپ اکیلے نکلتے تو آپ کو ثانی اثنین نہ کہا جاتا۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ کفار نے آپ دونوں کو ساتھ ہی نکالا تھا اور اس وقت یہ دونوں دوست ایک دوسرے کے ہمراہ تھے۔ سو جب اس سے یہ لازم آتا ہے کہ کفار نے ان دونوں کو ایک ساتھ نکالا ہو، تو یہی حقیقت حال بھی ہے، کفار نے تمام مہاجرین کو نکالا تھا جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: ﴿ لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ﴾ [ الحشر: ۸] ’’ ان محتاج مہاجرین کے لیے، جو اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے نکالے گئے۔ وہ اللہ کا فضل اور رضامندی تلاش کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں ، یہی لوگ سچے ہیں ۔‘‘ اور ارشاد ربانی ہے: ﴿ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللّٰهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللّٰهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ [الحج: ۴۰] ’’جن لوگوں کوناحق ان کے گھروں سے نکال دیا گیا، صرف اتناکہنے پر کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا تو راہبوں کے عبادت خانے اور گرجے اور یہود کے معبد اور وہ مسجدیں بھی ڈھا دی جاتیں جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے اور اللہ ضروراپنی مدد کرنے والوں کی مددکرے گابیشک اللہ بڑی قوت والا بڑا غالب ہے۔‘‘
Flag Counter