Maktaba Wahhabi

379 - 421
چنانچہ قرآن حکیم ہے۔ (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۚ)(المائدہ:1) "اے ایمان والو!اپنے عہدوں کو پورا کرو۔" اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ردّالامانة اليٰ من ائتمنك ولا تخن من خانك) (ابو داؤد، رقم:3530، ترمذی، رقم:1264) "جس نے تجھے امانت دی وہ امانت اس کو ادا کر،اور جو تجھ سے خیانت کرے تو اس سے خیانت نہ کر۔" ایک اور روایت میں ہے: (المتشار مؤتمن) " جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امین ہے۔"(ترمذی:2822) ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے روز بڑی خیانت میں یہ(خیانت) ہوگی کہ شوہر اپنی بیوی کے پاس رہے اور بیوی شوہر کے پاس رہے ۔پھر شوہر بیوی کا راز فاش کرے۔"(ابو داؤد، رقم:4860)
Flag Counter