Maktaba Wahhabi

357 - 421
کرے،اور پھر وہ دینار ہے جسے اللہ کے راستہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرے۔"(مسلم، رقم:994، ریاض الصالحین، رقم:290) ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ایک وہ دینار ہے جسے تو اللہ کے راستہ (جہاد) میں خرچ کرے،ایک وہ دینار ہے جو کسی گردن کے آزاد کرانے میں خرچ کرے اور ایک وہ دینار ہے جو تو کسی مسکین پر صدقہ کرے،اور ایک وہ دینار ہے جو تو اپنے بال بچوں پر خرچ کرے،ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار میں ہے جو تو اپنے بال بچوں پر خرچ کرے۔"(مسلم،رقم:995) ایک مرتبہ سیدہ ام سلمہ ام المومنین رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:اگر میں ابو سلمہ (اپنے پہلے خاوند) کی اولاد پر خرچ کروں تو اس میں میرے لئے کوئی اجر ہے؟ میں ان کو اس طرح تو نہیں چھوڑ سکتی کہ وہ تلاش رزق میں ادھر ادھر پھرتے رہیں۔آخر وہ میری اولاد ہیں۔آپ نے جواب میں فرمایا:"ہاں،تو ان پر جو کچھ خرچ کرے گی،اس میں تیرے لئے اجر ہے۔"(بخاری:3/261، مسلم،رقم:1001) ایک اور روایت میں ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (كفيٰ بالمرء اثماً ان يضيع من يقوت) (حدیث صحیح رواہ ابو داؤدوغیرہ) آدمی کہ گنہ گار ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ جن کی روزی کا ذمہ دار ہے ان کے حقوق کو ضائع کردے یعنی ان کے نان ونفقہ میں کوتاہی کرے۔" (ابو داؤد،رقم،1692،اخرجہ احمد:23/160،وصححہ الحاکم:1/415 وافقہ الذہبی) ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اوپر والا ہاتھ نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ وابدأ لمن تعول.(بخاری:3/234،باب لاصدقتہ الاًعن ظھر غنی) اسلام نے بچوں کے نان ونفقہ کا اس قدر اہتمام کیا ہے کہ والدین کی حضانت کے باوجود اگر ریاست کے خزانہ میں وسعت ہوتو وہاں سے بھی ان کو راتب اور نفقہ دیا
Flag Counter