Maktaba Wahhabi

245 - 421
(بيت يسكنه، ثوب يواري عورته و جلف الخبز والماء) (سنن ترمذی، رقم: 2341، قال: حدیث حسن صحیح) "ایک گھر جس میں وہ رہ سکے، ایک کپڑا جس سے وہ اپنی شرم گاہ کو چھپا سکے اور سوکھی روٹی اور پانی۔" اسلام نے گھروں کے معاملہ میں آزادی کا نظریہ پیش کیا ہے اور گھر کی عظمت و حرمت کو لوگوں کے ذہنوں میں اتارنے کی کوشش کی ہے۔ گھر کے مالک کی اجازت کے بغیر اس میں داخل ہونے کو منع فرمایا اور گھر کے اندر جھانکنے سے بھی روکا، اور جو لوگ اس گھر میں رہتے ہیں، ان کے بارے تجسس کرنے سے بھی منع فرمایا۔ اس بارے میں مختلف احادیث موجود ہیں جن کی تفصیل کا یہ موقع نہیں ہے۔
Flag Counter