Maktaba Wahhabi

74 - 379
صبح وشام کی دعائیں ۱۔ آیۃ الکرسی: جو شخص صبح کے وقت اسے پڑھے تو وہ شام تک جنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اور شام کے وقت پڑھے تو صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ (صحیح الترغیب:۱/۲۷۳) نیز اسے سوتے وقت اور ہر فرض نماز کے بعد پڑھاجائے۔ ۲۔ ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾، ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾، ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ جو شخص انہیں صبح وشام تین بار پڑھے یہ اس کے لیے دنیا کی ہر چیز سے کافی ہوجاتی ہیں ۔[1] ۳۔ سیّدا الاستغفار: ((اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَاعَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ ،مَااسْتَطَعْتُ ،اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ،اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ لَکَ بِذَنْبِیْ، فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلَّااَنْتَ۔))[2] ’’اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سو ا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں تجھ سے کیے عہد اور وعدے پر قائم ہوں جس قدر طاقت رکھتاہوں ، میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، اپنے آپ پر تیر ی نعمت کا اقرار کرتا ہوں ، اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں ، پس مجھے بخش دے ، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص یقین کے ساتھ شام کے وقت سید الاستغفار پڑھے اور اسی رات فوت
Flag Counter