Maktaba Wahhabi

201 - 379
مانگیں ، لوگ اولاد کے حصول کے لیے اپنے روپے ، پیسے، مال ودولت حتی کہ ایمان وعقیدہ کی قربانی بھی چڑھادیتے ہیں اور بچے کے اشتیاق میں اس قدر پاگل ہوجاتے ہیں کہ اپنے خالق حقیقی اور مالک دوجہاں کو بھول کر اللہ کے بندوں سے ہی اولاد مانگتے ہیں ، جو آدمی خود اللہ کا محتاج ہے، وہ کیا خاک بچہ دے گا اور اگر ایسے وقت میں بچہ ہوبھی گیا تو وہ اللہ کی جانب سے ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کے عقیدہ وایمان کو بگاڑ کر بچہ دے دیا ، لہٰذا وقتی خوشی ومسرت کے حصول کے لیے اپنے ایمان وعقیدہ کی قربانی دے کر اپنی آخرت کو تباہ وبرباد نہ کریں ، ہر وقت اللہ ہی سے دعا کریں ، اگر آپ کی قسمت میں اولاد ہے تو ضرور ملے گی ، حدیثوں کے اندر وارد ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لایرد القضاء إلا الدعاء۔))[1] ’’دعا کے ذریعے تقدیر بدل جاتی ہے۔‘‘ اگر آپ دلجمعی اور خلوص کے ساتھ اللہ پر بھروسا اور توکل کرکے دعا کریں ، تو ان شاء اللہ اولاد مل سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جنہیں اولاد عطا کی ہے انہیں اس کی اسلامی تربیت وپرورش کرنے کی توفیق عنایت فرمائے اور جنہیں اولاد نہیں دی ہے انہیں اولاد عنایت فرمائے، آمین! اولاد کی تربیت : اولاد خواہ لڑکا ہویا لڑکی عہدطفولیت سے لے کر سن شعور تک ان کی اخلاقی وروحانی، دینی ودنیاوی اورجسمانی وبدنی ہر طرح کی پرورش وپرداخت اور تعلیم وتربیت کرنا والدین پہ واجب وضروری ہے۔ شریعت اسلامیہ نے بچوں کی تعلیم وتربیت کی پرزور تاکید کی ہے، اس کی طرف سے تھوڑی بھی غفلت ولاپرواہی بچوں کے لیے دنیا وآخرت میں نقصان وخسارہ کا باعث بن سکتی
Flag Counter