Maktaba Wahhabi

78 - 379
برابر اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر۔‘‘ صبح وشام تین مرتبہ (صبح کی نماز سے اشراق تک مسلسل ذکر کرنے سے یہ کلمات زیادہ وزنی ہیں ) ۱۰۔ صبح وشام دس دس مرتبہ درود شریف پڑھنا ۔ ۱۱۔ سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں ۔ مذکورہ دعائیں بطور مثال لکھی گئی ہیں ، اس کے علاوہ بھی صبح وشام کی دعائیں منقول ہیں وہ بھی یاد کی جاسکتی ہیں ، انہیں خود بھی یاد کریں اور ان کا اہتمام کریں اور گھر والوں اور بچوں کو یاد کرائیں اور صبح وشام ان کے پڑھنے کے عادی بنائیں ، خاص کر بچوں کو عہد طفولیت ہی سے اگر ان دعاؤں کا عادی بنا دیں تو ان شاء اللہ وہ پوری زندگی اس پہ عمل پیرا ہوں گے، ان کی پوری زندگی سنت رسول اور شعائر اسلام پہ گزرے گی۔ اگر آپ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرنا چاہتے ہیں ، گھر والوں کی صحیح اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو ہماری کتاب، گھر وں کی اصلاح کیسے کریں ؟ اس کا مطالعہ کریں ۔ ۳۔قرآن کریم کو بغور پڑھنا : قرآن کریم کی تلاوت تفکر وتدبر سے کرنے ، خاص طور سے جن آیتوں کے اندر اللہ کے اسماء وصفات اور اس کے عظیم افعال کا ذکر ہے انہیں بغور پڑھنے سے اللہ کی محبت حاصل ہوتی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کسی سریہ پر امیر بناکر بھیجا وہ جب اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تھے تو سورت کا اختتام ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ سے کرتے تھے، چنانچہ لوگوں نے واپسی کے بعد اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس آدمی سے پوچھو کہ کس لیے تم ایسا کرتے تھے تو انہوں نے جواب دیا چونکہ یہ سورت اللہ کی عظیم صفات پر مبنی ہے اس لیے میں پسند کرتا ہوں کہ اسے پڑھوں ، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو یہ خبر پہنچا دوکہ اللہ
Flag Counter