Maktaba Wahhabi

196 - 379
اولاد سے محبت شادی کے بعد میاں بیوی خوش وخرم زندگی گزارتے ہیں ، ایک دوسرے سے والہانہ محبت وشغف رکھتے ہیں ، شوہر نیک سیرت وخوبصورت بیوی کو پاکر اپنی تمام تر توجہات اسی کی طرف مرکوز کردیتاہے ، اس کے آرام واسائش اورراحت وسکون کے تما م اسباب مہیا کرتا ہے، اس کی تما م جاجتیں اور ضرورتیں بخوشی پوری کرتا ہے، اہل خانہ بھی نئی نویلی دلہن کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دیورانیاں بھابھی کی ہر طرح سے خاطر ومدارت کرتی ہیں ، چھوٹے ، بڑے تما م دلہن کی عزت وتوقیرکرتے ہیں ، بیوی بھی جب تمام لوگوں کا پیار ومحبت بھرا رویہ دیکھتی ہے تو وہ بھی اپنی دلی محبت ان پہ نچھاور کردیتی ہے، خود سے کھانا بناتی ہے، بخوشی گھر کے تمام کام کاج کرتی ہے، سب کی خدمت بجالاتی ہے، سب کی عزت واحترام کرتی ہے، شب وروز پرکیف وپر مسرت گزرتے ہیں ، اس وقت میاں بیوی کے درمیان کوئی شکوہ وشکایت، کوئی سوال وجواب ہے اور نہ ہی کوئی تمنا وخواہش ، بس روزانہ ایک ہی خواہش وآرزو ہوتی ہے کہ دن جلدی ختم ہو اور رات آئے اور پھر کبھی دن نہ ہو، ہمیشہ رات ہی کا سماں رہے، جیسا کہ ہر نئے شادی شدہ جوڑے کی کیفیت وحالت ہوتی ہے، کسی شاعر نے اسی مناسبت سے کیا ہی خوب کہا ہے : یا لیل طل یا نوم زل یاصبح قف لاتطلع ’’پہلی ملاقات میں میاں بیوی ایک دوسرے کی چاہت کے نشے میں اتنے مخمور ہوتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ وقت تیزی سے گزررہا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ خوشی
Flag Counter