Maktaba Wahhabi

391 - 379
خاتمہ قارئین کرام! گذشتہ اوراق میں آپ نے محبت اور اس کے تقاضے کے بارے میں پڑھا، اب آپ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ جن لوگوں سے آپ محبت کے دعوے کرتے ہیں ، ان کے تقاضے کو پورے کررہے ہیں یا نہیں ، کیوں کہ حقیقی محبت وہی ہے جس کے تقاضے کو شریعت اسلامیہ کے حدود وقیود میں رہتے ہوئے پورے کیے جائیں ، اگر ہم کسی سے الفت ومحبت اور شفقت وہمدردی رکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ غیروں جیسا رویہ رکھتے ہیں تو گویا ہم اپنے اس دعوے میں جھوٹے ہیں ، ساتھ ہی عملی طور پہ محبت کے تقاضے کو کیسے بروئے کار لائیں ، اس کا بھی آپ نے مشاہدہ کیا، لہٰذا اگرہم کسی سے محبت کا دعوی کریں تو اسے عملی جامہ پہنائیں ، کیونکہ شریعت اسلامیہ کو عمل مطلوب ہے، صرف زبانی دعوی کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے، اور اسے ہماری اور ہمارے والدین کی نجات کا ذریعہ بنائے، آمین یا رب العالمین۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔ طالب دعا عبداللہ اعجاز تیمی
Flag Counter