Maktaba Wahhabi

66 - 379
اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کرنے والی چیزیں یہاں ان چیزوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کے انجام دینے سے محبت الٰہی حاصل ہوتی ہے اور ان کا جاننا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کن طریقوں کو بروئے کار لائے جن سے اللہ تعالیٰ کی محبت اور خوش نودی حاصل ہو، اللہ تعالیٰ سے قربت ہو تاکہ دنیا وآخرت میں سرخروئی نصیب ہو۔ ۱۔اللہ تعالیٰ کی معرفت : اس بات کا علم رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمارا خالق ورازق ہے، وہی ہمارا پالنہار ہے، اس نے ہماری رشد وہدایت کے لیے نبیوں اور رسولوں کو مبعوث فرمایا، کتابیں نازل کیں ، جن میں سب سے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن پر اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید نازل ہوئی ، اب جو ان کی اطاعت وفرماں برداری کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو ان کی نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ اِِنَّا اَرْسَلْنَا اِِلَیْکُمْ رَسُوْلًا شَاہِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا اَرْسَلْنَا اِِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاo فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنَاہُ اَخْذًا وَّبِیْلًاo﴾ (المزمل: ۱۵-۱۶) ’’بے شک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا، تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں لے لیا۔‘‘ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی عبادت وبندگی کے لائق ہے اور اسی لیے تمام جن وانسان کی تخلیق
Flag Counter