لے اور شوہر دن بھر کی تھکان ایک ثانیہ میں بھول جائے اور جب گھر کی طرف متوجہ ہوتو گھر صاف ستھرا نظر آئے، گھر کے اندر تمام سامان سلیقہ اور نظم وضبط سے رکھا ہو ، لذیذ ومزے دار کھانے تیار ہوں ، بچے صاف وستھرے ہوکر اچھے لباس میں ملبوس ہوں ، سارا ماحول پرسکون ہو، ایسی بیوی کتنی سعادت مند ہے اور اس کے ساتھ رہنے والے کتنے خوش نصیب ہیں ، آپ تصور کیجئے کہ اس کے ساتھ شوہر کتنا خوش ہوگا اور اس سے دل کی پنہائیوں سے محبت کرے گا، یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بیوی کی حسن کارکردگی سے ہے، جو سچ مچ دنیا کی بہترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔
۲۔زیب وزینت :
عورت پیدائشی اور فطری طور پر زیب وزینت اور زیورات پسند کرتی ہے اور اس سے اس کو فطری طور پر لگاؤ وتعلق اور محبت وشغف ہے، زیب وزینت عورت کے لیے ایک ایسا جادو اور حربہ ہے جس سے وہ شوہر کا دل جیت سکتی ہے، ہمیشہ اسے خوش وخرم رکھ سکتی ہے، اس کے کھوئے ہوئے احساسات وجذبات اور پراگندہ افکار وخیالات کو زندہ کر سکتی ہے، پژمردہ ذہن ودماغ میں تازگی اور بشاشت پیدا کرسکتی ہے ، اس کے پیار ومحبت اور چاہت میں چار چاند لگا سکتی ہے ، ایک نیک سیرت اور مومنہ عورت اس بات سے بخوبی واقف ہوتی ہے کہ وہ اپنی انوثیت ونعومت اورزیب وزینت کے ذریعے ہی شوہر کے دل کو جیت سکتی ہے، اس کے قلب وجگر پہ اپنی حکمرانی کرسکتی ہے اور جس عورت کے اندر یہ گراں مایہ خوبی پیدا ہوجائے تو وہ ہمیشہ اپنے شوہر کے لیے ایک نئی نویلی دلہن بن کر رہے گی ۔
اس کے برخلاف آج کل بہت ساری عورتیں اپنی فطرت سلیمہ سے کوسوں دور جاچکی ہیں ، یہ زیب وزینت، بناؤ وسنگھار، زرق برق لباس، موہنی شکل وصورت اورناز وادا ، جو محض شوہروں کے لیے اور ان کے دل کو جیتنے کے لیے بنائے گئے ہیں ، آج عورتیں اس کا بے محل اور بے فائدہ جگہوں پہ استعمال کر رہی ہیں ، اپنی گھروں میں خاوندوں کے سامنے زیب
|