Maktaba Wahhabi

58 - 379
اللہ تعالیٰ سے محبت کا تقاضا یوں تو سبھی لوگ محبت الٰہی کا دعوی کرتے ہیں لیکن جب عمل کے میدان میں جھانکتے ہیں تو سبھی سوقدم پیچھے دیکھائی دیتے ہیں ، محبت الٰہی سے جواصل چیز مطلوب ہے وہ یہ ہے کہ انسانی زندگی کے تمام معاملات اللہ کے احکام وفرامین کے مطابق ہوجائیں ، نفسانی خواہشات ، ہمارے اخلاق وکردار، عبادت وریاضت، معاشرتی وتمدنی نظام، خرید وفروخت ، لین دین، تعلیم وتربیت اورگھر کے داخلی وخارجی معاملات سب کے سب اللہ کے حکم کے مطابق انجام پائیں ۔ یہاں محبت الٰہی کے چند تقاضے اور نشانیاں ضبط تحریرمیں لائی جارہی ہیں جن سے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنی بے پناہ محبت کا دعوی کرتے ہیں یہ چیزیں ہمارے اندر پائی جاتی ہیں یا نہیں : ۱۔ موت سے محبت ، اللہ سے ملاقات اور اسے دیکھنے کا شوق: ہمارے اعمال و افعال، اخلاق وکردار، آپسی تعلقات وروابط، آپس میں جنگ وجدال، لڑائی، جھگڑا ، چوری وڈکیتی، غارت گری ، دہشت گردی ، زناکاری، جوا وقماربازی، بغض وحسد اورکینہ، کپٹ، ان تمام چیزوں سے یہی مترشح ہوتا ہے کہ ہمیں موت سے محبت نہیں ہے ، ہم اس دنیا میں سدا رہنے کی سوچ رہے ہیں ، گر چہ ہمارے دلوں میں یہ باتیں پنہاں نہیں ہیں لیکن ہمارے اعمال وافعال اور گفتار وکردار سے تو یہی پتہ چلتا ہے ، جب تک ہمارے دلوں میں موت کی محبت پیدا نہیں ہوگی ، اس کے لیے تیاری واستعدا کی فکر دامن گیر نہیں ہوگی تواس وقت تک یہ سوچنا چاہیے کہ ہمارے دل محبت الٰہی سے خالی ہیں اور ہم اپنے اس دعوے میں
Flag Counter