Maktaba Wahhabi

109 - 379
اہل ایمان سے محبت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اہل ایمان سے محبت کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور صحیح معنوں میں اللہ ، اس کے رسول اور تمام اہل ایمان ہی مسلمانوں کی محبت اور دوستی کے مستحق ہیں ، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمْ رٰکِعُوْنَ o وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَo﴾ (المائدہ:۵۵-۵۶) ’’(مسلمانو!)تمہارا دوست خود اللہ اور اس کا رسول ہے اور ایمان والے ہیں ، جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ رکوع (خشوع وخضوع) کرنے والے ہیں ، اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے اور مسلمانوں سے دوستی کرے، وہ یقین مانے کہ اللہ تعالیٰ کی جماعت ہی غالب رہے گی۔‘‘ ایمان والوں میں صحابہ کرام، تابعین عظام، تبع تابعین اور امت کے تمام علما، فقہا ، صلحا، فضلا ، مجاہدین اور شہداء بھی شامل ہیں ۔ دوسروں سے دوستی اور محبت کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ دوست نیک، متقی پرہیزگار، دین دار ، صوم وصلوٰۃ کا پابند، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والا، کتاب وسنت پہ عمل در آمد ہونے والا، دینی باتوں سے دلچسپی لینے والا ہو اوراخلاق مند ہو، اگر دوستی مذکورہ چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے تو بہتر اور درست ہے ، کیونکہ دوست
Flag Counter