Maktaba Wahhabi

110 - 379
کے اثرات انسان کے عقائد ونظریات، اخلاق وکردار، عادات واطواراور احساسات وجذبات کو بہت جلدی سے متاثر کرتے ہیں ، مگر انسان کو اس کا احساس نہیں ہوتا ، اب جب دوست کے انتخاب کے وقت ان باتوں کا دھیان رکھا گیا ہے تو یہ دنیا وآخرت دونوں اعتبار سے فائدہ مند ہے، کیونکہ نیک آدمی نیکی اور بھلائی کا حکم دے گا اور بلاشبہ نیکی دخول جنت کا سبب ہے، لیکن اگر دوست کے انتخاب میں ان مذکورہ چیزوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے تو یہ دنیا وآخرت میں خسارے کا باعث ہے کیونکہ برا ساتھی بری باتوں کے کرنے کا حکم دے گا اور بلاشبہ بری باتیں دخول جہنم کا سبب ہیں ۔ دوسرے کے ساتھ دوستی و محبت کرنا کتنا اہم ہے اس کااندازہ اس حدیث رسول سے لگایا جا سکتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلْ)) [1] ’’ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتاہے لہٰذا ہر آدمی کو اچھی طرح دیکھنا چاہیے کہ وہ کسے اپنا دوست بنا رہا ہے ۔‘‘ دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوستی اور محبت کی مثال اس طرح بیان فرمائی ہے، نیک آدمی سے دوستی کی مثال کستوری فروخت کرنے والے سے دوستی کی مانند ہے اور برے آدمی سے دوستی کی مثال آگ کی بھٹی جلانے والے سے دوستی کی مانند ہے، جو شخص کستوری فروش کے پاس بیٹھے گا اسے یا تو کستوری فروش خود کچھ نہ کچھ خوشبو (بطور ہدیہ) دے دے گا یا وہ خود اس سے خریدے گا ، اگر یہ دونوں باتیں نہ ہوئیں تو کستوری کی اچھی خوشبو تو اسے ضرور ہی آئے گی اور جو شخص آگ کی بھٹی جلانے والے کے پاس بیٹھے گا بھٹی جلانے والا اس کے کپڑے جلائے گا اور اگر کپڑے نہ بھی جلائے تو بھٹی کا نا گوار دھواں تو ضرور ہی آئے گا۔[2]
Flag Counter