شہوت کی آگ
(فضیلۃ الشیخ محمد صالح المنجد)
شہوت کی تعریف:
لغوی تعریف : …ابن فارس کہتے ہیں :’’شین اور ہا اور حرف علت ’’ واؤ ‘‘ ایک ہی کلمہ ہیں : اور وہ شہوت ہے۔ کہا جاتا ہے : رجل شہوان ’’ شہوت پرست آدمی ‘‘ ’’شیء شہي‘‘ مرغوب چیز۔
اصطلاحی تعریف: …اصطلاحی طور پر شہوت کے کئی ایک معانی ہیں ، ان میں سے صحیح ترین درج ذیل ہیں :
۱۔ یہ انسانی طبیعت میں داخل وہ جسمانی فطرت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو پیدا کیا ہے تاکہ اعلی مقاصد اور بہترین و ارفع اہداف کو پورا کیا جاسکے۔
۲۔ مرد اور عورت کے مابین معاشرت کا شعور۔
۳۔ نفس کا کسی چیز کی طرف شوق رکھنا۔
شہوت کیوں پیدا کی گئی؟
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’بے شک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندرشہوات اور لذات اس لیے پیدا کی ہیں تاکہ ہم ان سے اپنی مصلحتیں پوری کرنے میں مدد حاصل کریں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر کھانے پینے کی لذت اور شہوت پیدا کی۔ بلاشبہ یہ چیزیں فی
|