عورتوں پر مردوں کے حقوق
شوہر عورت کا حکمراں ، بادشاہ اور سرتاج ہے، اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جتنے بھی آداب واحترام کے الفاظ ہو سکتے ہیں ، وہ سب کے سب خاوند کے شایان شان ہیں ، شوہر گھر کے داخلی و خارجی تمام امور کا مسئول وذمہ دار ہے، نان ونفقہ، خور ونوش، لباس وپوشاک ، گھر کے جملہ اخراجات بچوں کی تعلیم وتربیت ، گھر والوں کی حفاظت وصیانت گویا کہ ادنیٰ تا اعلیٰ تمام چیزوں کا وہی مسئول و ذمہ دار ہے ۔
شادی کے بعد میاں بیوی ایک نئی زندگی کی ابتدا کرتے ہیں ، تو سب سے پہلے عورت کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ شوہر کے حقوق سے باخبر ہو اور کما حقہ اس کے حقوق کی ادائیگی کرے، اسے ہمیشہ خوش رکھے، ادب واحترام کرے،اپنی تمام تر خواہشات اور حاجتیں اس کی خوشی ورضا کے سامنے قربان کردے، اس پہ دل وجان سے فریفتہ ہو، اس کی تمام ضرورتیں بخوشی پوری کرے ، اس کے مزاج ونفس کو سمجھے، وہ کن چیزوں سے خوش ہوتا ہے اور کن چیزوں سے ناراض ہوتاہے اسے معلوم کرے، باہمی بات ، چیت اور گفتگو میں ان تمام چیزوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرلے جن سے شوہر ناراض ہوتا ہے تاکہ ان سے احتراز کرکے شوہر کی خوشی حاصل کر سکے، مثلاً اس کے رشتہ داروں یا پڑوس میں کن لوگوں کو پسند کرتاہے اور کن لوگوں کے آنے اور ان سے ہم کلام ہونے سے ناراض ہوتاہے، ایسے ہی عورتوں پہ مردوں کے بہت سارے حقوق ہیں ، یہاں اختصار کے ساتھ بعض چیزوں کا ذکر کیا جاتا ہے:
|