Maktaba Wahhabi

179 - 379
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے اندر اس بات کی ترغیب دی ہے کہ بے نکاح مرد و عورت کی شادی کردو اگر وہ محتاج ہوں گے تواللہ انہیں بے نیاز کردے گا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَاَنْکِحُوا الْاَیَامٰی مِنْکُمْ وَالصَّالِحِیْنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَاِِمَائِکُمْ اِِنْ یَکُوْنُوْا فُقَرَائَ یُغْنِہِمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌo﴾ (النور: ۳۲) ’’تم میں سے جو مرد عورت بے نکاح کے ہوں ان کا نکاح کردو اور اپنے نیک بخت غلام اور لونڈیوں کا بھی، اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے غنی بنادے گا ، اللہ کشادگی والا اور علم والا ہے۔‘‘
Flag Counter