Maktaba Wahhabi

77 - 379
کی خرابی سے ، اے میرے رب !میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔‘‘ ۶۔ ((بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔))[1] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘ جو شخص یہ دعا صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھے گا اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی، نیز اسے اچانک بھی کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی ۔ ۷۔ ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔))[2] ’’میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ پکڑتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔‘‘ ۸۔ صبح وشام ایک مرتبہ یہ پڑھے: ((یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اسْتَغِثیْث اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہُ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ ۔))[3] ’’اے زندہ رہنے والے، اے قائم رہنے والے ، تیری ہی رحمت کے ذریعے سے میں مدد طلب کرتاہوں ، میرے تمام کام درست کردے اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا۔‘‘ ۹۔ ((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، عَدَدَخَلْقِہٖ وَرِضَا نَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ۔)) [4] ’’اللہ اپنی تعریف سمیت پاک ہے، اپنی مخلوق کی گنتی کے برابر اور اپنے نفس کی رضا کے
Flag Counter